Atif

Add To collaction

18-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی - آزادی

آزادی۔۔


14 اگست اور 15 اگست یہ ہمارا پاکستان اور انڈیا کی آزادی کے دن ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد قوم ہیں اور ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے ان قوموں اور ان ملکوں کے حالات دیکھ لیں جو قیدی ہیں آزادی کو ترس رہے ہیں۔۔۔

               اور جو ہم آزادی کے موقع پر جشن مناتے ہیں میں اس چیز کے نہایت ہی خلاف ہوں آزادی کے موقع پر جشن منانا چاہیے لیکن ہمیں آزادی کے موقع پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے بجائے اس کے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کریں جب کہ ہم بے حیائی کی طرف جا رہے ہیں۔یہ کہاں کی آزادی ہے کہ ہم بینڈ باجے بجانا شروع کر دیں اور بائیک اور گاڑی کا سلنسر پھاڑ دیں اور اس چیز کو آزادی کا جشن نہیں کہتے ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہاسپٹل میں مریض ہوتے ہیں گھروں میں لوگ ہوتے ہیں جو شور کی آواز سے ڈسٹرب ہوتے ہیں اور اسی کو احساس اور انسانیت بھی کہتے ہیں اگر ہم میں احساس نہیں انسانیت نہیں تو ہم آج بھی آزاد قوم نہیں ہے آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا جائے اور ان لوگوں کے لئے دعا کریں جو آج بھی قید میں ہیں اور مشکل حالات میں ہے جب کہ ہم آزادی کہ جشن کی خوشی میں اتنے مگن ہو چکے ہیں ہمیں  دوسرے ملکوں کا تو چھوڑیں اپنے ملک اپنے ملک کے بیمار لوگوں کا بھی خیال نہیں ہے کہ ان کی زندگی ڈسٹرب ہو گی ہمارے شور کی وجہ سے۔۔۔۔۔
                ہم وہ قوم ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں ہے کہ یہ آزادی کتنی مشکل سے اور کتنی محنت سے ملی ہے جب کہ ہمیں صرف یہی پتہ ہے کہ بس آزادی کے موقع پر ناچ گانا کرو ہمیں ان لوگوں کا خون نظر نہیں آ رہا جو اس ملک کے لئے اتنا خون بہہ چکا ہے کتنی قربانیاں ہیں ہمیں اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہیے کاش کہ ہم آزادی کا اصل مطلب سمجھ جائیں۔۔۔

   
                                                       ( عاطف رائٹس ✍️)

   10
6 Comments

Gunjan Kamal

26-Aug-2022 10:00 PM

👏👌

Reply

Raziya bano

26-Aug-2022 02:18 PM

نائس

Reply

Seyad faizul murad

26-Aug-2022 09:53 AM

Very good

Reply